سپیکر کی مداخلت سے حلقے کے عوام کا استحقاق مجروح ہورہا ہے ،عبدالکریم

سپیکر کی مداخلت سے حلقے کے عوام کا استحقاق مجروح ہورہا ہے ،عبدالکریم

صوابی( بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور قومی وطن پارٹی کے رہنما عبدالکریم نے اپنے حلقہ پی کے 34صوابی4میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی بے جا مداخلت کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ان کے حلقے میں مداخلت کر کے ان کا اور حلقے کے عوام کا استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں آخری حد سے زیادہ جانے سے دریغ نہیں کرونگایہاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ایم پی اے عبدالکریم نے کہا کہ ان کے حلقہ میں یو سی جلسئی میں ایک در میانی راستہ ہے جو کہ لال لکیر میں شامل ہے سپیکر اسد قیصر کے ساتھیوں میں ڈی سی اور اے سی کے ذریعے آپریشن کیا حالانکہ اس روڈ کے لئے پہلے ہی سے پیسے منظور کئے گئے تھے متعلقہ تحصیلدار نے نقشہ دیا اور نہ ہی اس سلسلے میں مجھے اعتماد میں لیا بلکہ یکسر نظر انداز کیا گیا اس سلسلے میں پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ دو ٹوک بات کرونگا او ر آخری حد تک احتجاج کرونگاکیونکہ اس کے علاوہ میرے حلقے میں سپیکر اسمبلی کے کہنے پر تقرریاں اور تبادلے ہو رہے ہیں حالانکہ وہ پی کے 35کا نمائندہ ہے اور میرے حلقے 34میں ان کو قانون اور آئین کے مطابق مداخلت کا حق حاصل نہیں انہوں نے کہا کہ آلہ ڈھیر روڈ پر تجاوزات ہے اس کے خلاف سپیکر کارروائی نہیں کر تے لیکن جہاں تجاوزات نہیں وہاں غیر قانونی اقدامات کئے جارہے ہیں لہذا وزیر اعلیٰ اس کا فوری نوٹس لیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...