فریداللہ خان کے والد بزرگوار کی وفات پر محکمہ اطلاعات میں تعزیتی اجلاس

فریداللہ خان کے والد بزرگوار کی وفات پر محکمہ اطلاعات میں تعزیتی اجلاس

پشاور( پاکستان نیوز) محکمہ اطلاعات پشاور میں ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ شعیب الدین کی زیرصدارت منگل کے روز ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اطلاعات کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف فریداللہ خان کے والد بزرگوار کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اوررنج کااظہار کیا گیا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور فریداللہ خان سمیت خاندان کے تمام سوگواران کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔امین

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...