اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب علی حیدر گیلانی لاہور پہنچ گئے

اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب علی حیدر گیلانی لاہور پہنچ گئے
اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب علی حیدر گیلانی لاہور پہنچ گئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علی حیدر گیلانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور  پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے طیارے سے اترتے ہی اللہ کی بارگاہ میں سجدہ کیا ۔

نیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز بازیاب ہونے والے علی حیدر گیلانی کو پاکستان واپس لانے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر بھیجا گیا خصوصی طیارہ کابل سے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچا جہاں علی حیدر گیلانی کے استقبال کیلئے انکی والدہ ، بھائی موسیٰ گیلانی ، عبدالقادر گیلانی ،بہن فوزیہ گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے بیٹے نے انکا استقبال کیااور دیکھتے ہیں علی حیدر گیلانی کی والدہ نے بیٹے کو گلے لگا لیا جس کے بعد وہ  آبدیدہ ہو گئیں جبکہ انہوں نے بیٹے کے ماتھے اور چہرے کو بار بار چوما اور تین سال بعد بیٹے کو زندہ دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس کے علاوہ علی حیدر گیلانی کو دیکھتے ہی انکے بھائیوں اور بہن نے بھی انہیں گلے سے لگا لیا اور ان پر خوب گل پاشی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر انتہائی رقعت امیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جس کے بعد علی حیدر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ قافلے کی صورت میں ڈیفنس پہنچے۔

علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغواء کر کے افغانستان میں لے جایا گیا تھا جہاں تین سال بعد امریکی فورسز اور افغان اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے انہیں گزشتہ روز بازیاب کرایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم کے جانب سے بھیجے گئے خصوصی طیارے میں علی  حید ر گیلانی کے بھائی علی قاسم گیلانی انہیں لینے کابل گئے تھے جبکہ طیارے میں انٹیلی جنس حکام بھی موجود تھے ۔

خصوصی طیارہ علی حیدر گیلانی کو لے کر کابل سے لاہور ر ایئر پورٹ پہنچا جہاں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو پاکستان واپس لانے کیلئے چار افراد نےطیارہ فراہم کرنے کی پیش کش کی  تھی تاہم علی حیدر گیلانی نے وزیر اعظم کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے خصوصی طیارے میں پاکستان آنا چاہتے ہیں ۔دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ  علی حیدر گیلانی کو آج کابل میں پاکستانی سفیر کے حوالے کردیا گیاتھا 

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

افغان میڈیا کے مطابق علی حیدر گیلانی کو آج کابل میں پاکستانی سفیر کے حوالے کردیا گیا  جبکہ علی حیدر گیلانی نے رات افغان حکومت کے گیسٹ ہاﺅس میں بطور سرکاری مہمان گزاری ۔ اس کے علاوہ  افغان سفیر نے علی حیدر گیلانی کی حوالگی کیلئے سرتاج عزیز اور گیلانی فیملی کو کابل آنے کی دعوت بھی دی تھی۔

دوسری جانب لاہور اور ملتان میں گیلانی ہاؤس کے باہر جیالوں کا جشن جاری ہے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جا رہا ہے جبکہ گیلانی ہاؤس کی تزین و آرائش بھی کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر صدقے کے سات بکرے بھی انکی رہائش گاہ پر پہنچا دیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں گیلانی ہاؤس کے باہر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد جمع  ہے جنہوں نے ہاتھوں میں پھولوں کی پتیاں اٹھا رکھی تھی اور علی حیدر گیلانی کو دیکھتے ہی ان پر پھولوں کی بارش کر دی ۔  

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...