خیبر ایجنسی میں کار برساتی نالے میں بہہ گئی ، بچوں سمیت4افراد ہلاک ،2زخمی

خیبر ایجنسی میں کار برساتی نالے میں بہہ گئی ، بچوں سمیت4افراد ہلاک ،2زخمی
خیبر ایجنسی میں کار برساتی نالے میں بہہ گئی ، بچوں سمیت4افراد ہلاک ،2زخمی

  


خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے میں کاربرساتی ریلےمیں بہہ گئی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں کار برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 3بچے ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کار کو برساتی نالے سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی ریلے سے نکال لی گئی ہیں ۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کار سوار خاتون اور اسکے 3بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو افرادکو زخمی حالت میں نالے سے نکال لیا گیا ہے جنہکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید : خیبر


loading...