وزیر اعظم نواز شریف2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
وزیر اعظم نواز شریف2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان کے شہرکو لاب پہنچ گئے ہیں ۔

نیو نیو ز کے مطابق وزیر اعظم دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ چکے ہیں جہاں وہ توانائی منصوبے کاسا 1000 کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر کی دعوت پر تاجکستان گئے ہیں جہاں وہ تاجکستان  کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر تاجکستان اور پاکستان کے درمیان توانائی معاہدوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...