پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، سکیورٹی کے سخت ...
پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

  


بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ۔

92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی آج سپورٹس کمپلیکس بنوں میں عوامی جلسے کا انعقاد کر رہی ہے جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی خطاب کریں گے جبکہ جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود ہو گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور سپورٹس کمپلیکس کو پی ٹی آئی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے دو ہزار سے زائع پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔

مزید : بنوں /اہم خبریں


loading...