کھڑیانوالہ میں غیرت کے نام پر 3خواتین کو قتل کر دیا گیا : پولیس

کھڑیانوالہ میں غیرت کے نام پر 3خواتین کو قتل کر دیا گیا : پولیس
کھڑیانوالہ میں غیرت کے نام پر 3خواتین کو قتل کر دیا گیا : پولیس

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے کھڑیانوالہ میں غیر ت کے نام پر 3خواتین کو قتل کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھڑیانوالہ بلوچنی میں دو بھائیوں نے اپنی بیویوں اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو بھائیوںنے پہلے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیا اور بعد میں دونوں نے اپنی بیویوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں تینوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور ملزمان فرار ہو گئے ۔

پولیس حکام نے عینی شاہدین کو بنیاد بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نے غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کیا ہے اور گھر میں پہلے بھی اس حوالے سے جھگڑے ہوتے تھے تاہم آج انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر خواتین کو قتل کر دیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والی خواتین میں فرزانہ اور زہرہ بی بی سمیت تین خواتین شامل ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

مزید : فیصل آباد


loading...