ایف آئی اے کی کارروائی : بینظیر ایئرپورٹ سے 4مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

ایف آئی اے کی کارروائی : بینظیر ایئرپورٹ سے 4مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا
ایف آئی اے کی کارروائی : بینظیر ایئرپورٹ سے 4مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے بینظیر ایئرپور ٹ سے بیرون ملک سفر کرنے والے 4مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

92نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بےنظیر ایئر پورٹ سے 4مشکوک افراد کو آف لوڈ کر دیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ تین مسافروں کو ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر طیارے سے آف لوڈ کیا گیا ہے جبکہ ایک مسافرکو نا مکمل سفری دستاویز پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرتے ہوئے طیارے سے اتار دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ انکے سہولت کاروں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،۔

مزید : راولپنڈی


loading...