سٹیل مل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کی تیاریاں

سٹیل مل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کی تیاریاں
سٹیل مل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے بالا ہی بالا پاکستان سٹیل کی ملکیت 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم اتھارٹی کو منتقل کرنے کے لیے سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔ پنجاب میں لگنے والے کوئلے کے بجلی گھروں کو درآمدی کوئلے کی ترسیل کے لیے 200ایکڑ اراضی پر کول یارڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان سٹیل کی اراضی پورٹ قاسم اتھارٹی کے حوالے کی جارہی ہے جس کے لیے زمین کی منتقلی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم سندھ حکومت کی مخالفت اور منصوبے میں رکاوٹ کے اندیشے کی بناء پر معاملے کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس پیر کے روز ایف ٹی سی بلڈنگ کراچی میں واقع پاکستان سٹیل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار خضرحیات گوندل نے کی اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارتی کے چیئرمین اور پاکستان سٹیل کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل نے 150ایکڑ اراضی کی فراہمی پرآمادگی ظاہر کردی ہے جس کے لیے 2کروڑ روپے فی ایکڑ قیمت مقرر کیے جانے کا امکان ہے تاہم پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے 200ایکڑ زمین پر زور دیا جارہا ہے۔

مزید :

کراچی -