مہمند ایجنسی : نادرا آفس سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا افغانی پکڑا گیا
مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں افغان شہری پاکستان شناختی کارڈ حاصل کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔
92نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی نادرا آفس میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرتے ہوئے افغان شہری کو گرفتار کر لیا ۔ شہری نادرا دفتر سے اپنے اسر و رسوخ کی بنیاد پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ بنوا رہا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے حکام کو آگاہ کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص سے افغان شہری ہونے کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں ۔