رواں ہفتے پنجاب او ر کشمیر سمیت دیگر مقامات پر بارشیں ، تیز ہواﺅں سے میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی آئیگی : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم (شام/رات) خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختف مقامات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)،شمال مشرقی بلوچستان( کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے/ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی امید ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جمعرات/جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ،ژوب، قلات اور سبی ڈویژن) اور بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں بعض مقامات پر تیز/گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواﺅں /آندھی اور بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ: دیر34، چراٹ10، کوہاٹ08، پاراچنار07، لوئر دیر، سیدو شریف03، پشاور02، بالاکوٹ، مالم جبہ01، پنجاب: نور پورتھل22، سیالکوٹ(ائیر پورٹ16، کینٹ03)، گجرات16، مری11، منڈی بہاﺅالدین، کامرہ10، میانوالی، گوجرانوالہ، جہلم09، چکوال08، اوکاڑہ06، اسلام آباد، سرگودھا، جھنگ03، راولپنڈی، منگلا02، جوہر آباد، لاہور01، کشمیر: راولاکوٹ12، کوٹلی07، مظفر آباد، بلوچستان: بارکھان09، ڑوب02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: کو ٹ ادو47، رحیم یار خان، دادو، سبی، بہاولنگر46، تربت، نورپورتھل، بھکر ، بہاولپور اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرار ت 22، اسلام آباد 21، کراچی 28، پشاور21، کوئٹہ 19، گلگت 15، چترال 14اور ہنزہ میں درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔