دوران پرواز خاتون کی نیت میں ’فتور ‘آگیا،ساتھی خاتون سے ایسی حرکت کہ پولیس کو بلانا پڑا
پورٹ لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست اوریگن کی خاتون نے دوران پرواز ساتھی مسافر خاتون سے ایسی شرمناک حرکت کی کہ وہ غصہ سے لال پیلی ہوگئی اور انتظامیہ کو شکایت لگائی جس کے بعد پرواز کے منزل پر پہنچتے ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کی رہائشی خاتون ہائیڈی میکانے لاس ویگاس سے اپنے گھر پورٹ لینڈ جا رہی تھی۔ دوران پروز اپنی ساتھی خاتون کو دیکھ کرہائیڈی کی نیت میں’ فتور ‘ آگیا اور اس نے ساتھ بیٹھی خاتون کے جسم کے’ مخصوص اعضا ‘کو چھونا شروع کر دیا اور ایسا انداز اپنایا جیسے اچانک ہاتھ ’وہاں‘ چلا گیا ہو۔
متاثرہ خاتون کو ہائیڈی کی ان حرکات سے اس قدر الجھن ہوئی کہ اس نے عملہ کو شکایت کر دی ۔ طیارے کے پورٹ لینڈ پہنچتے ہی پولیس کوبلا لیاگیاجس نے ہائیڈی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔اس دوران متاثرہ خاتون نے اپنا موقف بھی پیش کیا۔ کو ہائیڈی کا کہناتھاکہ ان سے غیرارادی طورپر یہ فعل سرزد ہوا جبکہ متاثر ہ خاتون کا کہناتھاکہ کو ہائیڈی نے بار بار ایک ہی عمل دہرایا جس سے وہ وثوق سے کہہ سکتی ہیں کہ ارادتاً ایسی حرکت کی گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہائیڈی نے دوران پرواز جسم کے مختلف نازک حصوں کوان کی مرضی کے خلاف چھوا اور ایسا اتفاقاً نہیں ہوا بلکہ ہائیڈی نے جان بوجھ کر جنسی طور پر ہراساں کیا۔پولیس نے ہائیڈی کو’ تھرڈ ڈگری سیکسوئل ابیوز‘ کے جرم میں جیل بھیج دیا جہاں اسے 2500ڈالرز کے عوض ضمانت لینا پڑی۔یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کیس کی عدالتی سماعت کب ہوگی۔