خورشید شاہ اپنڈکس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

خورشید شاہ اپنڈکس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے
خورشید شاہ اپنڈکس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اپنڈکس کی تکلیف ہوئی ہے جس کا علاج کرانے کیلئے وہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پی پی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ اسلام آباد میں موجود تھے کہ انہیں اچانک اپنڈکس کی تکلیف ہوئی ۔ اپنڈکس کی تکلیف کے بعد خورشید شاہ فوری طور پر اپنا علاج کرانے کیلئے کراچی روانہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ساوتھ سٹی ہسپتال میں اپنا معائنہ کرائیں گے۔

مزید : قومی


loading...