سنگین غداری کیس : پرویز مشرف اشتہاری قرار، جائیداد کی تفصیلات طلب

سنگین غداری کیس : پرویز مشرف اشتہاری قرار، جائیداد کی تفصیلات طلب
سنگین غداری کیس : پرویز مشرف اشتہاری قرار، جائیداد کی تفصیلات طلب

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد کی قرقی کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے ضمانتی راشدقریشی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ مبارک، سیکرٹری داخلہ عارف خان ، ڈائرکٹر ایف آئی اے مقصود الحسن خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

دوران سماعت عدالت کے استفسار کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم پرویز مشرف کے اسلام آباد اور کراچی کے گھر بھی گئی تھی تاہم وہ دو سال پہلے کراچی آئے تھے جس کے بعد 18 مارچ کو یہاں سے چلے گئے۔ پرویز مشرف بیرون ملک جا چکے ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایک اردو اور ایک انگریزی اخبار میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ اشتہارات عدالت کے نوٹس بورڈ اور پرویز مشرف کے گھروں کے باہر لگائے جائیں جبکہ عدالت نے ملزم کے اثاثوں کی تفصیلات طلب بھی کرلی ہیں۔ خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر سابق صدر 30 دن میں عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ان کی جائیداد کی قرقی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ خصوصی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...