خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کل ہونگے: الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کل ہونگے: الیکشن کمیشن
خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کل ہونگے: الیکشن کمیشن

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کل ہونگے ۔

جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کل کرانے کا اعلان کردیا ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ حلقہ پی کے 8کے ضمنی انتخابات میں 15امیدوار مد مقابل ہونگے جبکہ پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کیلئے انتخابی حلقے میں 98پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاہم 39پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 48کو حساس قرار دیا گیاہے ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 36ہزار 508 ہے جبکہ پریزائیڈنگ افسران کو3 دن کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : پشاور


loading...