فلمی دنیا میں نام کمانے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑا: رنویر سنگھ

فلمی دنیا میں نام کمانے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑا: رنویر سنگھ
فلمی دنیا میں نام کمانے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑا: رنویر سنگھ

  


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے نہ صرف تعصب کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مذاق سمیت ان کی بے عزتی بھی کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نویر سنگھ نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں نام کمانے کے لیے انہیں نہ صرف کافی جدوجہد کرنا پڑی بلکہ انتہائی تلخ قسم کے تجربات کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ یہ سب انتہائی آسان نہیں تھا اور بالی ووڈ میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے نہ صرف تعصب کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان کا مذاق اڑایا گیا اور ان کی بے عزتی بھی کی گئی۔بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ انسان کا انتہائی حساس ہونا بھی اچھا نہیں ہے کیونکہ زیادہ حساس ہونا انسان کو اس بری اور بڑی دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیتا ہے لہٰذا وہ نہ صرف کافی انتہا پسند قسم کے آدمی ہیں بلکہ ان کے جذبات بھی کچھ اسی طرح کے ہیں جب کہ وہ لوگوں کے سامنے عقل مند بننے کے بجائے بے وقوف بننا پسند کرتے ہیں کیونکہ عقل مند لوگوں سے لوگ دور بھاگتے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...