قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کے نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کے نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ
قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کے نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پر اپوزیشن نے واک آﺅٹ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے تک اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف کے شرکت نہ کرنے پر اپوزیشن نے واک آﺅٹ کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے تک اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج مشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم کیلئے سوالنامہ بھی تیار کر رہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن کے سوالات کے جوابات قومی اسمبلی میں اجلاس میں آ کر دیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...