برطانوی مسافر طیارہ فضا میں پنکچر ،چوکور ٹائر کیساتھ لینڈنگ ، ایسا واقعہ نہ دیکھانہ سنا:ایوی ایشن

برطانوی مسافر طیارہ فضا میں پنکچر ،چوکور ٹائر کیساتھ لینڈنگ ، ایسا واقعہ نہ ...
برطانوی مسافر طیارہ فضا میں پنکچر ،چوکور ٹائر کیساتھ لینڈنگ ، ایسا واقعہ نہ دیکھانہ سنا:ایوی ایشن

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی ایئر لائن کی پرواز نے پنکچر ٹائر کے باوجود  ہیتھرو ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ کرلی تاہم ٹائر گول ہونے کی بجائے مربع شکل میں ہوگیا جس پر ایوی ایشن حکام شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز اے 380-800کو ہانگ کانگ سے ٹیک آف کے وقت ٹائر میں پریشر کی کمی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا لیکن عملہ نے 13گھنٹوں کی پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اڑان بھر لی۔ہو ا کی کمی کی وجہ معمولی پنکچر تھا جو فضا میں پریشر کی کمی کا سبب بنتا رہا اور لینڈنگ سے قبل ٹائرنے  پوری طرح متاثر ہوکر مربع شکل اختیار کرلیجس پر ہیتھر ایئر پورٹ پر پہنچنے پر اسے سخت مشکل کے ساتھ لینڈ کرایا گیا۔لینڈنگ کے بعد ایوی ایشن عملہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ جہاز کا پہیہ پنکچر ہوکر چوکور ہو چکا ہے۔

ایوی ایشن کے ترجمان پیٹرک سمتھ نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی غیرمعمولی واقعہ ہے جو اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھا یا سنا گیا۔برٹش ایئر ویز کے ترجمان کا کہن اتھا کہ جہاز کے 18پہیوں میں سے ایک کے پنکچر ہونے کے باوجود جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...