عدالت کا 10 بھارتی ماہی گیر وں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

عدالت کا 10 بھارتی ماہی گیر وں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
عدالت کا 10 بھارتی ماہی گیر وں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا جن کے خلاف ڈاکس تھانے میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے آج انہیں عدالت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ان ماہی گیروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...