پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار

پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار
پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 35 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ سرچ آپریشن کھنہ، پنڈوریاں، غوری ٹاﺅن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جس دوران 35 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں مختلف نوعیت کی 40 بندوقیں اور پستول شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...