سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دید گئی

سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دید گئی
سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دید گئی

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق مجرم غضنفر عباس کو سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے ۔ مجرم نے 1993میں 2خواتین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا تھا ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ مجرم نے معمولی تنازع پر اپنے ہی خاندان کی دو خواتین اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی جبکہ مجرم کے اہل خانہ نے مقتولین کے ورثاءکو خون بہا کی پیش کش بھی کی تھی جس پر رضا مندگی نہ ہو سکی ۔

مزید : ملتان


loading...