ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوارکی تلاش کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوارکی تلاش کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوارکی تلاش کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) ایسے میں جب ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی واضح ہو چکی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اب اپنے نائب صدر کے لئے امیدوارکی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے ۔ٹرمپ جو کبھی عوامی عہدے پر فائز نہیں رہے نے کہا ہے کہ نائب صدر کے لیے وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو سیاسی تجربہ رکھتا ہو۔ایک سیاست دان جو ریپبلیکن نامزدگی کی خواہاں نہیں ہیں وہ جنوبی کیرولینا کی گورنر، نِکی ہیلی ہیں۔ اْنھوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ٹرمپ کی نامزدگی کی حمایت کی گئی ہے۔اپنے ساتھی کے چناؤ کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹرمپ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جب اْن سے پوچھا گیا کہ اپنے سابق حریف، جان کسیک کیسے رہیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ اوہائیو کے گورنر کے نام پر غور کرسکتے ہیں۔