پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان

پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے: مولانا فضل ...
پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک رہنماءکو تو اپنے لوگوں پر بھی اعتماد نہیں اور کہتا ہے کہ ڈر ہے نواز شریف ان کے لوگوں کو خرید نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے مطالبات مانتی ہے تو وہ مکر جاتی ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو سنجیدہ دائرے میں رہتے ہوئے مطالبات کرنے چاہئیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...