موسمیاتی تبدیلی:سمندرکی سطح میں اضافہ،5جزیرے غرق ،کئی دیہات مکمل تباہ

موسمیاتی تبدیلی:سمندرکی سطح میں اضافہ،5جزیرے غرق ،کئی دیہات مکمل تباہ
موسمیاتی تبدیلی:سمندرکی سطح میں اضافہ،5جزیرے غرق ،کئی دیہات مکمل تباہ

  


سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر کی سطح بلند ہونے سے پانچ جزیرے غرق آب ہوگئے جبکہ دیگر 6جزیروں کی زمینوں کے سمندر کے حصہ بننے سے کئی دیہات مکمل تباہ ہوگئے۔

بی بی سی کے مطابق آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر کے بلند ہونے اور زمین کے کٹاو کے باعث بحرالکاہل میں واقع پانچ چھوٹے جزیرے غرق ہو کر سمندر کا حصہ بن گئے ہیں،یہ جزیرے جزائرسولومون کا حصہ تھے اور یہاں انسان آباد نہیں تھے۔

محققین کے مطابق یہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے پہلی سائنسی تصدیق ہے۔یہ تحقیق اینوائرمینٹل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہوئی ہے جس میں 33 جزائر کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ تحقیق میں سنہ 1947 سے 2014 تک جزائر کی فضائی اور سیٹلائٹ تصاویر کو تاریخی پس منظر اور مقامی معلومات کے ساتھ پیشکیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق ان جزائر میں سطح سمندر گذشتہ دو دہائیوں سے سالانہ دس ملی میٹر بلند ہورہی ہے۔

غائب ہونے والے پانچ جزیرے نباتیات سے آباد تھے اور ان کا رقبہ 12 ایکٹر تک تھا۔ ماہی گیر انہیں اکثر استعمال کرتے تھے تاہم یہاں آبادی نہیں تھی۔اس تحقیق کے مصنف سائمن البرٹ کہتے ہیں: ’یہ کوئی ریت کے جزیرے نہیں تھے۔‘کٹاو¿ کا شکار ہونے والے چھ میں سے ایک اہم جزیرہ ناتامبو ہے، جہاں 25 خاندان آباد ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہاں 11 مکان تباہ ہوئے اور اس کا نصف حصہ سنہ 2011 سے رہنے کے قابل نہیں ہے۔اس تحقیق میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جزیروں کے زیرآب آنے کا عمل محض سطح سمندر کے بلند ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔یہ امر سامنے آیا ہے کہ ساحلی پٹی میں کٹاواس علاقوں زیادہ ہے جہاں لہروں کی سطح بلند ہوتی جبکہ غیرمناسب تعمیرات بھی کٹاو کا سبب بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہاں کے باسی تبدیل ہونے ہوئے حالات کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھال رہے ہیں۔ نوتامبو کے کئی رہائشی قریبی بلند جزیرے پر منتقل ہوچکے ہیں۔ایک 94 سالہ رہائشی سریلو ستاروتی نے محققین کو بتایا: ’سمندر زمین پر آنا شروع ہوگیا تھا، اس کی وجہ سے ہمیں پہاڑی کی چوٹی پر منتقل ہوناپڑا اور سمندر سے دور اپنا گاوں دوبارہ آباد کیا۔‘

خیال رہے کہ جزائر سولومون سینکڑوں جزائر پر مشتمل ملک ہے اور اس کی آبادی تقریبا چھ لاکھ 40 ہزار ہے۔ یہ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں 1000 میل کے فاصلے پر واقع ہیں۔

مزید : ماحولیات


loading...