جرمن ریلوے سٹیشن پر چاقو سے حملے میں ایک مسافر ہلاک
میونخ (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے سٹیشن پر 27 سالہ نوجوان نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے حملہ ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق حملے کا مقصد سیاسی ہو سکتا ہے۔ ملزم پکڑا گیا جبکہ جرمن سرکاری حکام کے مطابق حملہ کا مقصد بظاہر ملزم کے بیانات سے، سیاسی معلوم ہوتا ہے، لیکن ہم ابھی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ ایک کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔