عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والی خاتون جہاز میں دم توڑ گئی

عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والی خاتون جہاز میں دم توڑ گئی
عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والی خاتون جہاز میں دم توڑ گئی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ ادا کرکے پاکستان آنے والی خاتون جہاز میں دم توڑ گئی ۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عمرہ ادا کرکے واپس آنے والی خوش نصیب خاتون انصر جان دوران پرواز جہاز میں دم توڑ گئی ۔ خاتون پی آئی اے کی پرواز 7692کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد آرہی تھی کہ اچانک بے ہوش ہو گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طبی عملے نے متاثرہ خاتون کو ابتدائی امداد پہنچانے کی کوشش کی مگروہ جانبر نہ ہو سکی ۔تاہم خاتون کی ہلاکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی اورایئرپورٹ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ خاتون کس شہر کی رہائشی تھی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...