پاکستانی تاریخ کا شرم ناک ترین ڈرامہ نشر کرنے پر نجی چینل سے جواب طلب

پاکستانی تاریخ کا شرم ناک ترین ڈرامہ نشر کرنے پر نجی چینل سے جواب طلب
پاکستانی تاریخ کا شرم ناک ترین ڈرامہ نشر کرنے پر نجی چینل سے جواب طلب

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے نام پر بہت واویلا مچایا جاتا ہے اور بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے ریٹنگ کے حصول کیلئے اخلاقی اقدار کو پامال کرنا معمول بنالیا گیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے پاکستانی تاریخ کا شرم ناک ترین ڈرامہ سیریل نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” اڈاری“ کی یکم مئی کو نشر ہونے والی قسط میں ایک کردار (سینئر اداکار احسن خان) کو اپنی کمسن سوتیلی بیٹی پر بری نظر رکھتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ 8 مئی کو نشر ہونے والی قسط میں اسی شخص (سینئر اداکار احسن خان) کو اپنی بیوی(سمعیہ ممتاز) کی بے بس بھانجی (عروہ حسین)کو زبردستی بدفعلی کی طرف راغب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انتہائی بیہودہ قسم کے مناظر نشر ہونے کے بعد پیمرا کو عوام کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں اور کہا گیا ” کیا چینل مالکان، سینئر مینجمنٹ، ڈرامہ نگار اور ہدایت کار اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ایسا غیر اخلاقی ڈرامہ دیکھ سکتے ہیں جو وہ لوگوں کے گھروں تک پہنچارہے ہیں“۔

پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان مناظر کے نشر ہونے سے ناظرین میں اور بالخصوص والدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق نجی چینل کا یہ عمل نہ صرف ایسی گھٹیا ذہنیت رکھنے والے لوگوں کے جذبات ابھارنے کا سبب ہے بلکہ معاشرتی اقدار کے بھی خلاف ہے۔ پیمرا نے نجی چینل سے نوٹس پر25 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : تفریح


loading...