مریم صفدر نیسکول کمپنی کی مالک ہیں،آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں

مریم صفدر نیسکول کمپنی کی مالک ہیں،آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظر عام پر ...
مریم صفدر نیسکول کمپنی کی مالک ہیں،آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم صفدر کی آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔مریم کو نیسکول نامی آف شور کمپنی کی مالکہ ،ہول سول شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر ظاہر کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کی آف شور کمپنی کی دستاویزات اس نے حاصل کرلی گئی ہیں۔ دستاویزا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم صفدر نیسکول نامی آف شور کمپنی کی مالک ہیں اور انہیں ہول سول شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر ظاہر کیا گیاہے۔ان دستاویزات پر مریم صفدر کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اے آر وائی کے اینکر شاہد مسعود کے مطابق ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد مریم صفدرکے پاس ان رپورٹس کو مسترد کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔خیال رہے کہ مریم نوازشریف کسی بھی ملک میں اپنی کسی بھی کمپنی کے وجود سے انکار کرچکی ہیں۔