ٹرمپ کے اسلام سے متعلق خیالات لندن اور امریکہ کیلئے نقصان دہ ہیں:صادق خان

ٹرمپ کے اسلام سے متعلق خیالات لندن اور امریکہ کیلئے نقصان دہ ہیں:صادق خان
ٹرمپ کے اسلام سے متعلق خیالات لندن اور امریکہ کیلئے نقصان دہ ہیں:صادق خان

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا۔ان کے بیانات پر سخت پیغامات دیتے ہوئے دانت کھٹنے کردیئے۔نومنتخب میئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ آنے سے استثنیٰ کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا ٹرمپ کے اسلام سے متعلق خیالات لندن اور امریکہ  کیلئے نقصان دہ ہیں۔

صادق خان نے کہا: ’یہ صرف میری حد تک نہیں ہے۔ یہ میرے دوست، خاندان اور دنیا بھر میں ان سب لوگوں کے بارے میں ہے جو میرے سے ملتے جلتے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔‘صادق خان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات ’ہم دونوں کے ممالک کو کم محفوظ بنا سکتے ہیں۔‘

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے لندن کے نومنتخب میئر مستثنیٰ ہوں گے۔اپنے عقیدے کے سبب صادق خان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ اگر ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جاتے ہیں تو وہ امریکہ نہیں جا سکیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...