ٹڈاپ کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور، بیٹے کی بازیابی کی خبر افغان سفیر نے دی: یوسف رضا گیلانی

ٹڈاپ کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور، بیٹے کی بازیابی کی خبر افغان سفیر نے دی: ...
ٹڈاپ کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور، بیٹے کی بازیابی کی خبر افغان سفیر نے دی: یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی 5ٹڈاپ کیسز میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور یوں علی حیدرگیلانی کے گھر پہنچنے کے بعد گیلانی خاندان کے لیے ایک ہی دن میں یہ دوسری خوشخبری ہے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر افغان سفیر نے دی جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میرے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹڈاپ کیسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی بازیابی کی خبر مجھے سب سے پہلے افغان سفیر نے خبر دی جس کے بعد میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ حکومت پاکستان کو آگاہ کرچکے ہیں جس پر سفیر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں اور سرتاج عزیز سے رابطہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد سرتاج عزیز کا مجھے فون آیا اور انہوں نے مجھے کنفرم کیا کہ آپ کا بیٹا بازیاب ہوچکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین سال کے دوران صرف ایک دفعہ میری اپنے بیٹے سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی اس کے علاوہ کبھی بھی رابطہ نہیں ہوا۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی 5ٹڈاپ کیسز میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے فی کیس ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیسز کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -