کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد فیصلہ کن قدم اُٹھادیا،نئے گھر منتقل

کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد فیصلہ کن قدم اُٹھادیا،نئے گھر ...
کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد فیصلہ کن قدم اُٹھادیا،نئے گھر منتقل

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد فیصلہ کن قدم اُٹھاتے ہوئے نئے گھر میں منتقل ہوگئیں ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق لگتا ہے کترینہ کیف نے رنبیر کے ساتھ بریک اپ کے بعد حتمی طور پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ کترینہ نے گزشتہ چارماہ میں اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے بیشتر کوششیں کیں تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کترینہ حال ہی میں رنبیر اور اپنے مشترکہ اپارٹمنٹ کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔

وہ زخم دے تو تم بھرنے کی دوا لو،انوشکا شرما کی پوسٹ کوہلی سے تعلقات کی خرابی کا پتہ دینے لگی

پنک ویلا ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”کترینہ رنیبر کے چھوڑ کر چلے جانے کے باوجود پانچ ماہ تک اپارٹمنٹ میں محض اس امید پر مقیم رہیں کہ شاید رنبیر لوٹ آئے گا اور وہ اگلے چھ ماہ تک اپارٹمنٹ کا کرایہ بھی بھرتی رہیں۔ اگرچہ کچھ دنوں پہلے تک کترینہ نئے اپارٹمنٹ کے لئے دیکھتی رہیں اور اب وہ اسے ڈھونڈ چکی ہیں ۔ “

فلمی دنیا میں نام کمانے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑا: رنویر سنگھ

تاہم پروفیشن کے اعتبار سے کترینہ اور رنیبر جلد انتہائی تاخیر کی شکار فلم ’جگا جاسوس ‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔افواہیں زیر گردش رہیں کہ

رنبیر اور کترینہ نے فلم کی شوٹنگ کے لئے مراکش اُڑان بھرنے سے انکار کردیا تھا اور فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کو مراکش کا شیڈول معطل کر کے شہر میں ہی فلم سیٹ لگانے کے لئے مجبور کیا تھا ۔تاہم بالآخر وہ مراکش شیڈول کے لئے راضی ہو گئے اور اب دونوں شمالی افریقی ملک مراکش میں پہنچ چکے ہیں اور فلم مکمل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ کترینہ اور رنبیر مراکش میں 10روزہ شیڈول میں شوٹنگ مکمل کر کے بھارت واپس آ جائیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح


loading...