عراق کے دارلحکومت بغداد کے نواح میں بم دھماکہ، 64افراد جاں بحق

عراق کے دارلحکومت بغداد کے نواح میں بم دھماکہ، 64افراد جاں بحق
عراق کے دارلحکومت بغداد کے نواح میں بم دھماکہ، 64افراد جاں بحق

  


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی دارلحکومت کے نواحی شہر  صدر کے علاقے میں کار بم دھماکے میں کم ازکم 64افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، علی الصبح دھماکہ اس وقت ہوا جب بازار میں رش تھا جبکہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

پولیس اور میڈیکل حکام کے مطابق شیعہ اکثریتی علاقے کی مصروف مارکیٹ میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اڑادی جس سے   زخمی ہونیوالوں میں 87افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد موقع پر دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مارکیٹ میں بیوٹی سیلون کے سامنے اڑا دی جس وقت مارکیٹ میں لوگوں کا بے حد رش تھا ۔

پولیس کے مطابق دھماکے سےعلاقے میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہے جبکہ بغداد کے ہسپتالوں میں اایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا  ۔

مزید : عرب دنیا


loading...