نواز شریف نے راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تو آرمی چیف نے کیا جواب دیا؟ انتہائی حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رانا مبشر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات میں انہیں مدت ملازمت میں توسیع لینے کا کہا لیکن انہیں جواب میں انکار ہی سننا پڑا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان معروف صحافی رانا مبشر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی جس پر آرمی چیف نے بڑی سختی سے نہیں میں جواب دیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رانا مبشر نے مزید کہا کہ اگر پارلیمینٹ کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت 4 سال بھی کر دی جائے تب بھی آرمی چیف توسیع لینے پر رضامند نہیں ہوں گے اور اگر اس کے علاوہ کوئی زور زبردستی کر کے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تب بھی بہت مشکل ہے کہ آرمی چیف اس پر رضامند ہوں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں