علی گیلانی کو اغوا کے بعد کہاں لے جایا گیا،افغانستان کب منتقل ہوئے ،کس کی تحویل میں رہے،تفصیلات سامنے آگئیں

علی گیلانی کو اغوا کے بعد کہاں لے جایا گیا،افغانستان کب منتقل ہوئے ،کس کی ...
علی گیلانی کو اغوا کے بعد کہاں لے جایا گیا،افغانستان کب منتقل ہوئے ،کس کی تحویل میں رہے،تفصیلات سامنے آگئیں

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان سے بازیاب ہونے والے علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اس تمام عرصہ میں اللہ تعالی سے آزادی کی دعائیں مانگتا رہا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز میں بھائی کی گھڑی اتار کر خود پہن لی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملتان سے اغوا ہونے کے بعد پہلے فیصل آباد لے جایا گیا اور وہاں سے دو ماہ بعد افغانستان منتقل کردیا گیا۔جہاں میں القاعدہ کی تحویل میں تھا۔انہوں نے کہاافغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں وہاں موجود 4دہشت گرد بھی مارے گئے ۔

آپریشن کے اختتام پرافغان سکیورٹی فورسز وہاں پہنچیں توانہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں لیکن پشتو سے واقفیت نہ ہونے پر وہ جواب نہ دے پائے بعدازاں امریکی اہلکاروں کے پہنچنے پر علی نے انگریزی میں بات چیت کی تو انہیں سکیورٹی اہلکاراپنے ساتھ لے آئے اور متعلقہ حکام کو اطلاع کی گئی ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...