رانا ثناءاللہ کا عمران خان پر شرمناک ترین حملہ، ایسی بات کہہ دی جوکوئی مسلمان کسی کو کہنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا

رانا ثناءاللہ کا عمران خان پر شرمناک ترین حملہ، ایسی بات کہہ دی جوکوئی ...
رانا ثناءاللہ کا عمران خان پر شرمناک ترین حملہ، ایسی بات کہہ دی جوکوئی مسلمان کسی کو کہنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اولاد یہود و نصاریٰ کے گھر میں پل رہی ہے اور پتہ نہیں کہ وہ مسلمان بھی ہے یا نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ گھٹیا باتیں کرنا تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے پانامہ لیکس میں نئے ناموں کے سامنے آنے پر تحریک انصاف اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ 400 لوگوں کے نام آ گئے ہیں، 400 اور بھی ہوں گے لیکن یہ سلسلہ رکنا چاہئے۔ اپوزیشن اگر مخلص ہوتی اور اس معاملے کو آگے لے کر چلنے والا اس ملک سے کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتا تو سب سے پہلے یہی مطالبہ کرتا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ گھٹیا گفتگو پی ٹی آئی کے لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ پشاور جلسے میں خاتون کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تحریک انصاف کی پوری قیادت یہ کہہ رہی تھی کہ وہ عورت اس قسم کا لباس پہن کر کیوں آئی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی اولاد یہود و نصاریٰ کے گھر میں پل رہی ہے اور پتہ نہیں کہ وہ مسلمان بھی ہے یا نہیں۔ پی ٹی آئی والے ناچ گانے کی بنیاد پر جلسے کرتے ہیں، پشاور میں کل جوکچھ ہوا وہ کسی کی سازش نہیں تھی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : لاہور


loading...