عزیر بلوچ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عزیر بلوچ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
عزیر بلوچ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو نبی بخش تھانے کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس کے خلاف نبی بخش تھانے میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے رینجرز کے وکیل کی درخواست پر ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ملزم کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ ارشد پپوسمیت تہرے قتل اور دیگر متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے لیکن عزیربلوچ کو کسی پرانے مقدمے میں ریمانڈ پر نہیں لیا گیا بلکہ نئے مقدمے میں ریمانڈ لیا گیا ہے۔