جناح بیراج سے مزید 3افرا د کی بوری بند لاشیں برآمد

جناح بیراج سے مزید 3افرا د کی بوری بند لاشیں برآمد
جناح بیراج سے مزید 3افرا د کی بوری بند لاشیں برآمد

  


میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح بیراج کے مقام سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ۔

نیو نیوزکے مطابق جناح بیراج سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں مردوں کی ہیں جن کے جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات ہیں جبکہ ایک شخص کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی میں جناح بیراج سے د و روز قبل بھی دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی تھیںجس کے بعد بیراج اور اردگرد کے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی تاہم دو روز بعد ہی مزید تین بوری بند لاشوں نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات کھڑے کر دیے ہیں ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے قرب و جوار کے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔

مزید : میانوالی


loading...