وفاقی خاتون محتسب اور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس میں چپقلش ، چیف جسٹس نے ’حکم‘دیدیا

وفاقی خاتون محتسب اور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس میں چپقلش ، چیف جسٹس نے ...
وفاقی خاتون محتسب اور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس میں چپقلش ، چیف جسٹس نے ’حکم‘دیدیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی خاتون محتسب یاسمین عباسی اور لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منظورعلی شاہ کے درمیان چپقلش کا نوٹس لیتے ہوئے کیس 17مئی کو کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا، عدالت نے دونوں کو طلب کرتے ہوئے یاسمین عباسی کو معطل کرنے کا بھی حکم سنایا۔

جیونیوز کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر یاسمین عباسی کو نوٹس جاری کیے لیکن وہ پیش نہ ہوئیں ، بار بار کے نوٹسز کے بعد عدالت نے اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیاکہ خاتون محتسب کوگرفتار کرکے پیش کیاجائے ۔خاتون محتسب نے عدالت پیشی کی بجائے جسٹس منصور علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس کااب چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں اخبارات میں خبریں چھپی ہیں کہ خاتون محتسب عدالت میں پیش ہوگئی ہیں جس کے بعد عدالت نے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر کہانی میں نیا موڑآیاہے اورچیف جسٹس آف پاکستان نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...