گھوٹکی میں پولیس کا چھاپہ ،زمیندار کی نجی جیل میں قید 11افراد کو بازیاب کرا لیا
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھوٹکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی زمیندار کی قید سے 11افراد کو بازیاب کرالیا تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق مقامی وڈیرے نے گھوٹکی میں اپنی نجی جیل قائم کر رکھی تھی جس میں مزارعوں کو قید کر کے رکھا جاتا تھا تاہم پولیس نے آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیل میں قید گیارہ افراد کو بازیاب کرا لیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمیندارنے اپنے مزارعوں اور ملازمین کو قید کرنے کیلئے ایک نجی جیل قائم کر رکھی تھی جس میں معمولی غلطی پر لوگوں کو قید رکھا جاتا تھا اور انہیں سزائیں بھی دی جاتی تھیں تاہم چھاپے کے دوران قید سے گیارہ افراد کو رہا کرایا گیا ہے مگر زمیندار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والے افراد نے بتایا ہے کہ زمیندارانہیں معمولی بات پر قید کر تا ہے اور سخت سزائیں دیتا ہے اس کے علاوہ قید میں انہیں پوری طرح کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس کے مطابق رہا ہونے والی خواتین نے انکشاف کیا کہ دوران حراست خوراک نہ ملنے کی وجہ سے حال ہی میں ایک بچہ بھی جاں بحق ہو چکا ہے تاہم زمیندار کے خلاف مزارعوں کو قید اور حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔