پی پی کیخلاف نوازشریف ادوار میں انتقامی کارروائیاں ہوئیں ، سیاسی انتقام کا سلسلہ آج بھی جاری ہے: مولا بخش چانڈیو

پی پی کیخلاف نوازشریف ادوار میں انتقامی کارروائیاں ہوئیں ، سیاسی انتقام کا ...
پی پی کیخلاف نوازشریف ادوار میں انتقامی کارروائیاں ہوئیں ، سیاسی انتقام کا سلسلہ آج بھی جاری ہے: مولا بخش چانڈیو

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی کیخلاف سب سے زیادہ انتقامی کارروائیاں نوازشریف ادوارمیں ہوئیں اور آج بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور 2سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو سب سے زیادہ اذیتیں نواز شریف کے ادوار میں دی گئیں ان پر جھوٹے کیس بنائے گئے اور ان کے ملک بھر کی عدالتوں کے چکر لگوائے گئے ججوں تک کو ٹیلیفون کر کے کیسز کو لمبا کروایا گیا۔ آصف زرداری نے نوازشریف کے بنائے جھوٹے مقدمات میں طویل اسیری کاٹی اور نواز شریف نے ہی آصف زرداری کو سینیٹر شپ کا حلف اٹھانے نہ دیا۔

مزید : کراچی


loading...