آئندہ وزیر اعظم عمران خان ، عام انتخاب کے بعد فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوجائے گی: پرویز خٹک

آئندہ وزیر اعظم عمران خان ، عام انتخاب کے بعد فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوجائے ...
آئندہ وزیر اعظم عمران خان ، عام انتخاب کے بعد فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوجائے گی: پرویز خٹک

  


بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں گے 2018 کے انتخاب کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اکرم درانی! آپ پیسے دے کر لوگوں کو کیسے خریدیں گے؟فضل الرحمان مذہب کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں حکمران اسلام کا نام اقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں ان کو بتانا چاہوں گا کہ مولانا چوروں کا ساتھی بھی چور ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور تمام صوبوں سے بہتر ہے ایسا نظام دیں گے جس میں غریبوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو خیبر پختونخوا پاکستان کا بہترین صوبہ بنے گا۔

مزید : بنوں /اہم خبریں


loading...