تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے گیٹ کا ایک ستون گر گیا ،متعدد افراد زخمی ،امداد ی کارروائیاں جاری

تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے گیٹ کا ایک ستون گر گیا ،متعدد افراد زخمی ،امداد ی ...

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بنوں جلسہ گاہ کےمرکزی  گیٹ کا ایک ستون گر گیاہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق عمران خان جلسہ سے خطاب کرکے روانہ ہو ئے ہی تھے کہ شرکاءنے جلدی جلسہ گاہ سے نکلنے کیلئے کوشش کی جس کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی اور جلسہ گاہ کے گیٹ کا ایک ستون لوگوں پر آ گر اجس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو اداروں نے فوری طور پرامداد ی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور انہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا گیاہے جبکہ لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...