اعتزاز احسن اپنے علاقے کے کونسلر منتخب تو ہو نہیں سکتے،ان کی اہلیہ کا نام کرپشن میں سرفہرست ہے :عابد شیر علی

اعتزاز احسن اپنے علاقے کے کونسلر منتخب تو ہو نہیں سکتے،ان کی اہلیہ کا نام ...
اعتزاز احسن اپنے علاقے کے کونسلر منتخب تو ہو نہیں سکتے،ان کی اہلیہ کا نام کرپشن میں سرفہرست ہے :عابد شیر علی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ اعتزاز احسن کی اہلیہ کا نام کرپشن میں سرفہرست ہے ،انہوں نے مشرف کے دور میں غیر قانونی ایل این جی کوٹہ لیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہناتھا کہ بات سے مکرنا اپوزیشن کا وطیرہ بن گیاہے ،چوروں کا ٹولہ پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتاہے ،کرپشن میں اعتزاز احسن کی اہلیہ کانام سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپیکر قومی اسمبلی کی بد دعالگی ہے وہ سڑکوں پر رل رہے ہیں ،اپوزیشن قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے ۔

عابد شیر علی نے اعتزاز احسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعتراز احسن کیا ان 7سوالوں پر اترتے ہیں جو انہوں نے وزیراعظم سے کیے ہیں؟اعتزاز احسن ریٹائر ہونے والے ہیں ،وہ اپنا چورن بیچنا چاہتے ہیں جو کہ بکے گا نہیں ،ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ،اعتزاز احسن اپنے علاقے کے کونسلر تو بن نہیں سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بتائیں کہ ایل این جی کا کوٹہ کیسے لیا گیا اور اس سے کتنے پیسے بنائے گئے ،پی ٹی آئی رہنما علیم خان جھوٹے ہیں انہوں نے 29لاکھ روپے کے 5اپارٹمنٹ لندن میں ظاہر کیے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...