وزیراعظم اور افغان حکومت کا شکریہ ، پہلی مبارکباد جنرل راحیل شریف نے دی : یوسف رضاگیلانی

وزیراعظم اور افغان حکومت کا شکریہ ، پہلی مبارکباد جنرل راحیل شریف نے دی : ...
وزیراعظم اور افغان حکومت کا شکریہ ، پہلی مبارکباد جنرل راحیل شریف نے دی : یوسف رضاگیلانی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر افغان حکومت اور نیٹو کاشکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ سب سے پہلی مبارکباد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دی جبکہہ افغانستان نے بھی اپنے طیارے پر علی حیدرکو پاکستان بھیجنے کی پیشکش کی ، اپنا طیارہ فراہم کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکرگزار ہوں ۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے بتایاکہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کے لیے دعائیں کرنے اور مدد دینے والے سب لوگوں کے شکرگزار ہیں ، غزنی میںمشترکہ آپریشن کے بعد علی حیدرکو بازیاب کرایاگیا، افغان سفیر کے ٹیلی فون کے بعد سرتاج عزیز نے تصدیق کی جس کی اطلاع جلسہ گاہ میں موجود بلاول کو بھی دیدی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ بازیابی کی پہلی مبارکباد جنرل راحیل شریف نے دی ، دوباراغواءکاروں نے علی حیدر سے بات کرائی لیکن ملکی انٹیلی جنس سے مسلسل رابطے میں تھا، پاک فوج اور انٹیلی جنس کو دنیا بھر میں مانا جاتاہے ،جو بھی ٹیلی فون کالز آتی تھیں ، اس کی اطلاع فراہم کرتے تھے ۔ اُنہوں نے خصوصی طیارہ بھیجنے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ آصف علی زرداری کیساتھ کابل کا دورہ بھی کیاتھا جس دوران افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور سابق صدر حامدکرزئی سے بھی ملاقات ہوئی ۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ علی حیدرگیلانی سے تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی ،اتناہی ملاہو، جتنا میڈیا نے دیکھا، امریکہ دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف پاکستان کا پارٹنر ہے اور ان کے آپریشن میں کئی جنگجو مارے گئے ۔جہاں جہاں جہالت ہوتی ہے ، وہاں دہشتگردی پنپتی ہے ۔

مزید : قومی


loading...