پیپلز پارٹی کا اچھا دور شروع ہو گیا ،ہمارے لیے یہ اچھا ساہے دو خوشخبریاں ملی ہیں :بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کا اچھا دور شروع ہو گیا ،ہمارے لیے یہ اچھا ساہے دو خوشخبریاں ملی ...
پیپلز پارٹی کا اچھا دور شروع ہو گیا ،ہمارے لیے یہ اچھا ساہے دو خوشخبریاں ملی ہیں :بلاول بھٹو زرداری

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا اچھا دور شروع ہو گیاہے کیونکہ انہیں دو خوشخبریاں ملیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد وطن واپسی پر ملاقات کیلئے لاہور گیلانی ہاﺅس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کیلئے یہ اچھا سال ہے کیونکہ دو خوشخبریاںملی ہیں ،پیپلز پارٹی کا اچھا دور شروع ہو گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی میں آنے کا انتظار ہے ۔

مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر علی حیدر گیلانی کے ساتھ ملاقات کی اپنی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھاہے کہ وہ علی حیدر گیلانی کی واپسی پر نہایت خوش ہیں اور ان کا گھر واپس آنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...