بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا: پاکستان

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا: پاکستان
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا: پاکستان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا، دنیا کی بنگلہ دیشی حکمرانی کیخلاف خاموشی افسوسناک ہے ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار کاکہناتھاکہ ہمیں اس غیرانسانی سلوک کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے ، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن دنیا خاموش ہے ۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو بچانے کے لیے حکومت کردار اداکرے ، سزائیں بھگتنے والے رہنماﺅں اور شہادتیں دینے والوں کی پاکستان کیلئے خدمات ہیں ، پاکستانی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہیے تھی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...