ہیری پورٹر کی ہیروئن کے نام پر بھی آف شور کمپنی نکل آئی

ہیری پورٹر کی ہیروئن کے نام پر بھی آف شور کمپنی نکل آئی
ہیری پورٹر کی ہیروئن کے نام پر بھی آف شور کمپنی نکل آئی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں اور بڑوں میں مقبول ’ہیری پورٹر‘سیریز کی ہیروئن ایما واٹسن کے نام پر بھی آف شور کمپنی نکل آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایما واٹسن کا نام بھی آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری کی جانے والی دوسری قسط میں آ گیاہے ،پاناما پیپرز کے مطابق ایما نے ورجن آئی لینڈ میں 2013میں ’فالنگ لیوز‘کے نام سے کمپنی بنائی جس سے انہوں نے 2.8ملین پاونڈ حاصل کیے اور اس سے انہوں نے لندن میں تین بیڈ روم پر مشمتل فلیٹ خریدا ۔تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکاہے انہوں نے کوئی ٹیکس چھپایا ہے یا نہیں ۔

واضح رہے آ ف شور کمپنی غیر قانونی نہیں ہے ،متعلقہ ممالک سرمایہ کاروں کو یہ سہولت قانونی طور پر فراہم کرتے ہیں تاہم یہ قابل ذکر ضرور ہے کہ آف شور کمپنی میں لگائے جانے والی رقم قانونی طور پر منتقل کی گئی یا غیر قانونی طور پر ۔

مزید : تفریح


loading...