چیئرمین نیب پاناما لیکس کے معاملے کا نوٹس لیں: عمران خان

چیئرمین نیب پاناما لیکس کے معاملے کا نوٹس لیں: عمران خان
چیئرمین نیب پاناما لیکس کے معاملے کا نوٹس لیں: عمران خان

  


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیئرمین نیب سے پاناما لیکس کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ  چیئرمین نیب پاناما لیکس کا اہم معاملہ کیوں نظر انداز کرر ہے ہیں اور ان لیکس میں سامنے آنے والے شواہد اور انکشافات کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے ہیں ، کیا نیب کا کام چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنا ، بڑی مچھلیوں کو چھوڑنا رہ گیا ہے؟قوم چاہتی ہے کہ چیئرمین نیب پاناما لیکس معاملے پرفوری طور پر ایکشن لیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...