دہشتگرد علی حیدر گیلانی کو ہاتھ کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ،تشدد کبھی نہیں کیا :ذرائع علی حیدر گیلانی

دہشتگرد علی حیدر گیلانی کو ہاتھ کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ،تشدد ...
دہشتگرد علی حیدر گیلانی کو ہاتھ کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ،تشدد کبھی نہیں کیا :ذرائع علی حیدر گیلانی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو دوران قید ہاتھ کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے علی حیدر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دہشتگردوں نے علی حیدر گیلانی پر کبھی تشدد نہیں کیا لیکن وہ انہیں ہاتھ کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ،دہشتگردوں نے کبھی بھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی بات کرتے تھے ۔علی حیدر گیلانی کو اغواءکے بعد فیصل آباد لے جایا گیا جہاں سے انہیں وزیرستان میں کچھ عرصہ رکھا گیاہے اس کے بعد انہیں افغانستان منتقل کر دیا گیا ۔علی حیدر گیلانی افغانستان میں القاعدہ کی قید میں رہے،انہیں افغان اور نیٹو فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بازیاب کروایا ۔

مزید : قومی


loading...