شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اچھا کام کر رہے ہیں :ریاض پیر زادہ

شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اچھا کام کر رہے ...
شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اچھا کام کر رہے ہیں :ریاض پیر زادہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بین الاصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہاہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،دونوں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریاض پیر زادہ کا کہناتھا کہ شہریار خان اور نجم سیٹھی کافی تبدیلیاں لائیں ہیں اب وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں ،دونوں ااچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اس لیے انہیں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق پی سی بی کے اکاﺅنٹس کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،پی ایس ایل سے آمدن تقریباً 24لاکھ ڈالرز ہے ،حاصل ہونے والی کل آمدن رواں کے آخر تک فراہم کر دی جائے گی ۔

مزید : کھیل


loading...